Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنجاب: بغیر انڈیکیٹر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ نافذ

(اوصاف نیوز)پنجاب ٹریفک پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ بغیر انڈیکیٹر موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو 2,000 روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام نے کہا کہ انڈیکیٹرز کا استعمال نہ کرنا صرف ٹریفک کی خلاف ورزی نہیں بلکہ حادثات کی بڑی وجہ بھی ہے، جس سے موٹر سائیکل سوار اور دیگر افراد کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، فنکشنل انڈیکیٹرز کی قیمت تقریباً 400 روپے ہے، جو صرف ایک چھوٹی رقم خرچ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ پولیس نے ہیلمٹ کے لازمی استعمال، موٹر سائیکل کی مناسب دیکھ بھال اور دیگر حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں:جنگ میں امریکہ کی مدد کرنےوالےاور اب قطر میں پھنسے ہوئےافغان وطن واپس آجائیں: افغان حکومت

یہ بھی پڑھیں