Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، پشتو کمنٹری شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل 11) میں پہلی بار کرکٹ کمنٹری پشتو میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے لیگ کی تاریخ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کھیل کی رسائی کو مزید وسعت دینا اور مختلف لسانی گروہوں تک پہنچنا ہے۔

کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا تجربہ پشاور زلمی کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹیم کے بقیہ میچز کے دوران ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پشتو کمنٹری نشر کی جائے گی، تاکہ خیبرپختونخوا اور دیگر پشتو بولنے والے شائقین کو براہ راست اور اپنی زبان میں میچز سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔
سپر اسٹار بابر اعظم نے مداح کی دیرینہ خواہش پوری کر دی،ویڈیو وائرلمزید پڑھیں
ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے اہم مرحلے میں پشاور زلمی کو کوالیفائرز میں کل اسلام آباد کے خلاف میدان میں اترنا ہے جہاں کامیابی کی صورت میں ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ ناکامی کی صورت میں اسے ایلیمینیٹر مرحلے میں ایک اور موقع ملے گا۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کا بڑا میچ 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے جہاں فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس اسٹیج کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

دریں اثنا، حکومت نے کرکٹ شائقین کے لیے بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیگ کے پلے آف میچز میں شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شائقین کو یہ خوشخبری سنائی گئی ہے جس کے بعد اب شائقین براہ راست سٹیڈیم جا کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
25 سال عوامی مسائل اجاگر کیے، اب اپنی ذات کے لیے بولنا میرا حق ہے: اقرار الحسنمزیدپڑھیں:

یہ بھی پڑھیں