پشاور (28 اپریل 2026): شفیع جان کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے ووٹوں سے اسمبلی میں ہیں، وہ پہلے استفعیٰ دیں اور پھر بات کریں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شیر افضل مروت وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے خلاف عدالت جانا چاہتے ہیں تو چلے جائیں، ان کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے جس کا ان کو دکھ ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ کل رات دوبارہ عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا جہاں 30 منٹ تک علاج جاری رہا، پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، پمز اسپتال میں ان کی آنکھوں کے مسئلے کا ماہر موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار افراد کو معمولی زکام ہو تو بیرون ملک چلے جاتے ہیں، کیا چھپایا جا رہا ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا؟ بانی پی ٹی آئی 200 دنوں سے آئسولیشن میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے کسی بیان پر اعتماد نہیں، عمران خان کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے، جیل مینوئل کے مطابق شام کے بعد کسی قیدی کی رہائی نہیں ہوتی۔
معاون خصوصی نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم کسی ڈیل یا بیک ڈور رابطوں کی طرف نہیں دیکھ رہے، احتجاج کی ذمہ داری محمود اچکزئی کو سونپی گئی ہے۔
شفیع نے بتایا کہ محمود اچکزئی نے وزیر اعلیٰ کے سہیل آفریدی سے کہا کہ عمران خان نے جو ذمہ داری دی اسے نبھانے دیا جائے، حکومت کو گورنر راج کا شوق ہے لیکن یہ شوق پورا نہیں کر رہی۔
مزید پڑھیں:دوبارہ جنگ کی صورت میں فیصلہ کن جواب کیلئے تیار ہیں، نئے اہداف کا تعین کرلیا، ترجمان ایرانی فوج
