کراچی(اوصاف نیوز) مردانہ کمزوری کا شکار افراد کیلئے پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اہم پیشرفت۔ ڈیلی اوصاف کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق اے کی پی لمٹڈ نے معروف دوا Viagra کی پاکستان میں مقامی سطح پر تیاری اور مارکیٹنگ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، جبکہ اس کی تیاری بھی جلد متوقع ہے۔
مقامی سطح پر تیاری سے خصوصی افراد کیلئے بڑی امید کی جاگ اٹھی ہے کہ یہ دوا درآمدی ویاگرا کے مقابلے میں کم قیمت اور باسانی دستیاب ہو سکے گی، جس سے نہ صرف مریضوں پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ مایوس افراد کیلئے ازدواجی زندگی میں بہتری کا ذریعہ بھی بنے گا۔پاکستان کی معروف فارماسیوٹیکل کمپنی اے جی پی لمیٹڈ (AGP Limited) نے ایک بڑی پیش رفت کے تحت مشہور دوا ’ویاگرا‘ کی مقامی سطح پر تیاری اور مارکیٹنگ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے جی پی لمیٹڈ کو ویاگرا کی کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن (CMO) کے طور پر پاکستان میں تیاری اور فروخت کے حقوق مل گئے ہیں، جس کے بعد کمپنی اس دوا کو مقامی سطح پر تیار اور مارکیٹ کرے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے، جس کے بعد اے جی پی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متعلقہ کمپنی کے ساتھ اس معاہدے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔کمپنی کے مطابق پاکستان میں ’ویاگرا‘ کی دستیابی مئی 2026 میں متوقع ہے، جس کے بعد یہ دوا مقامی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔
اے جی پی لمیٹڈ نے اس اہم پیش رفت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کو مادی معلومات فراہم کر دی ہیں، تاکہ تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضے مکمل کیے جا سکیں۔
ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور مارکیٹ میں اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے، جبکہ مقامی فارماسیوٹیکل صنعت کے لیے بھی یہ ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی خاتون اول کی ٹرمپ سے ہاتھ چھڑا لیا، اہم خبر
