Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

زرعی ترقیاتی بینک کے صارفین کیلئے بُری خبر ،نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے اہم پیش رفت، ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری اسلام آباد میں نجکاری کے عمل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک (Zarai Taraqiati Bank Limited) کی نجکاری کے لیے بنیادی فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری، سفارشات پرائیویٹائزیشن کمیشن کو پیش
تفصیلات کے مطابق مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری سے متعلق ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد بورڈ نے دونوں اہم تجاویز کی باضابطہ منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے منظور شدہ سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد نجکاری کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس میں سرمایہ کاروں سے اظہارِ دلچسپی طلب کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نجکاری پالیسی کو زیادہ شفاف، مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے پہلے ہی فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 14 اپریل کے اجلاس میں مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ پلان بھی منظور کیے گئے تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے اور مالی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق نجکاری کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کو بنیادی ترجیح دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:خود کو اعلیٰ افسر ظاہر کرکے مارکی کو ڈیل سیل کروانے والا شخص گرفتار

یہ بھی پڑھیں