Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

 لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2025کی سکول شماری کی بنیاد پر سکول بند یا آؤٹ سورس ہوں گے۔

خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائیں گے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے سکول آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق متوقع سکولوں کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائے گا جبکہ 100 سے 150 انرولمنٹ والے سکول آؤٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اس سے قبل 13 ہزار کے قریب سکول آؤٹ سورس کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک تحفظ آئین اور پی ٹی آئی قیادت کا عمران خان کی رہائی کا بڑا فیصلہہ

یہ بھی پڑھیں