کراچی(اوصاف نیوز) فارما انڈسٹری میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس نے ملک بھر میں ادویات سازی کے شعبے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مردانہ کمزوری کے علاج میں استعمال ہونے والی معروف دوا ویاگرا کی مقامی سطح پر تیاری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف دوا کی دستیابی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ درآمدی ادویات پر انحصار بھی کم ہوگا۔ مقامی سطح پر پیداوار شروع ہونے سے قیمتوں میں ممکنہ کمی اور مریضوں کو سہولت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
فارما انڈسٹری سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ دوسری جانب بعض ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ادویات کی تیاری اور فروخت میں معیار اور ریگولیٹری کنٹرول کو سختی سے یقینی بنانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ویاگرا دنیا بھر میں مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے معروف دوا سمجھی جاتی ہے اور اس کی مقامی تیاری کو ملک کی فارما انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیاگیا
