Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مریم نواز نے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان کر دیا

اوصاف نیوز(اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لیے ماہانہ وظیفے کی رقم 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

رواں سال کے لیے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لیے 264 جبکہ پیراویٹس کے لیے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔درخواستوں کی وصولی کے لیے 15 مئی 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pk پر موجود فارم کو پُر کریں۔
مزید پڑھیں:دھماکہ ہو گیا : 21 افرادجاں بحق ، صدر کا فوری ایکشن

یہ بھی پڑھیں