ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ہوائی کرایوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ہوائی کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سے دمام اور ریاض جانے والے مسافروں کو ٹکٹ پر 40 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس رعایتی سہولت کو فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد ریاض اور دمام روٹس استعمال کرتی ہے اس لیے ان روٹس پر پروازوں کے لیے یہ رعایت خصوصی طور پر رکھی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ سکیم سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کو سفری اخراجات میں ریلیف دینے کے لیے دی گئی ہے اور مسافروں کو ٹکٹ کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ ملے گا۔
مزید پڑھیں:دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک موجودہ آپریشنل رفتار برقرار رکھی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
