راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی اہلیہ Bushra Bibi کو آنکھ کے علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں مزید علاج اور ٹیسٹوں کے لیے اسپتال ریفر کیا۔ اس سے قبل اڈیالہ جیل میں ہی ان کی آنکھ کا ابتدائی پروسیجر مکمل کیا گیا تھا، جبکہ طبی ٹیم نے مختلف مراحل میں ان کا معائنہ بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ Bushra Bibi کی آنکھ سے متعلق مزید پیچیدگیوں کے باعث دوسرے مرحلے کے علاج اور اضافی ٹیسٹوں کی ضرورت پیش آئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے مزید طبی کارروائی کے لیے سفارشات بھی جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اپریل کو ان کی دائیں آنکھ کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق انہیں بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر ماہرینِ چشم نے معائنہ کیا تھا، جس میں “ریٹینل ڈیٹچمنٹ” کی تشخیص ہوئی تھی اور فوری سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ طبی صورتحال کے پیش نظر ان کے علاج کا عمل جاری رہے گا اور مزید فیصلے ڈاکٹروں کی رپورٹ کی روشنی میں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ
