اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سکول اساتذہ کو اب فوٹو ڈیزائن اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنا ہو گی۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات نے سکول اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اساتذہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے دوران آئی ٹی پروگرام میں ’کینوا‘ کی تربیت کے لیے بلایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تربیتی ورکشاپس 8 مئی بروز جمعہ اور 9 مئی بروز ہفتہ منعقد ہوں گی۔مختلف شعبوں میں اساتذہ کی تربیت 8 مئی سے 15 مئی تک جاری رہے گی۔تربیتی ورکشاپ کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ ماڈل کالجز، اربن، سہالہ، ترنول، بارہ کہو اور نیلور سیکٹرز کے 430 شرکاء ٹریننگ لیں گے۔
مزید پڑھیں:اچانک ہسپتال منتقلی،بشریٰ بی بی کی حالت پر تشویش





