Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دارالحکومت اسلام آباد میں نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، دکانیں، کاروبار اور بازاروں کے اوقات کار تبدیل، اب کتنے بجے بند ہوں گے؟تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت کاروباری اوقات کا جائزہ لیتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مال ہفتے بھر میں رات 8 بجے بند رہیں گے، تاہم کچھ اہم شعبوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فارمیسیوں، ہسپتالوں، پٹرول پمپس، ڈیری شاپس، کھیلوں کی سہولیات اور آئی ٹی/کال سینٹرز کو بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ ادارے رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریستوراں، کھانے پینے کی دکانیں اور گروسری اسٹورز بھی رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات بھی رات 10 بجے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے اور اس پابندی کا اطلاق نجی تقریبات پر بھی ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات انرجی کنزرویشن اینڈ تھرفٹ پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض علاقوں میں نرمی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:تعلیمی شعبے میں بڑی تبدیلی،اساتذہ کے لیے اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں