Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنجاب سے افسوسناک خبر،جانی نقصان کی اطلاعات

ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) نجی سکول کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور خواتین اساتذہ سمیت 15 بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پاکستانی چوک کے قریب نجی سکول کی عمارت کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ 15 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 9 بچوں اور دیگر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری اور آر پی او اظہر اکرم اور دیگر اعلیٰ افسران اسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں