Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں شکست کا سامنا

میرپور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

قومی ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، اذان اویس 15، شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسن خان 12، حسن علی 1 جب کہ نعمان علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 9 وکٹوں پر 240 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔

بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مومن الحق نے 56 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3،3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مزید پڑھیں‌:ہنزہ: گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ GBA-06 ہنزہ سے 8 امیدوار دستبردار

یہ بھی پڑھیں