Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لاہور کے ہسپتالوں میں جعلی ادویات کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی کینسر سے بچاؤ کی دو دوائیں جعلی پائی گئی ہیں۔

ڈریپ حکام کے مطابق لاہور میں طبی ماہرین نے جعلی ادویات کی نشاندہی کی جس کے بعد معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ پیکیجنگ، لیبلنگ اور بارکوڈ میں سنگین تضادات پائے جانے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق دونوں ادویات اصل کمپنی نے تیار نہیں کی تھیں۔ جبکہ متعلقہ غیر ملکی کمپنی نے بھی کینسر سے بچاؤ کی یہ ادویات جعلی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کی سپلائی چین اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عوام کیلئے بڑی خبر، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں