کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کپڑوں کا انتخاب کرتے وقت ثقافت اور حدود کو مدنظر رکھیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے لباس کا انتخاب کرتے وقت سماجی اور ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔
فضا علی نے کہا کہ اداکاراؤں کو اپنی حدود کو برقرار رکھنا چاہیے اور اگر بولڈ لباس پہنا جائے تو اس سے عوامی تنقید اور تنازعات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوزین خان کی پرانی سوشل میڈیا ویڈیوز کا بھی تذکرہ کیا اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی وائرل ریلز کو ابھی تک ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا۔
اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف اور ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:’پورے کراچی میں کام کررہی ہوں، اٹھالو اگر اٹھاسکتے ہو‘



