Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

انٹرویو میں فہد مصطفی کے لباس پر نیٹیزنز کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا

(اوصاف نیوز)پاکستانی اداکار فہد مصطفی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جب وہ میزبان آمنہ عیسانی کے ساتھ پوڈکاسٹ/ٹاک شو “سمتھنگ ہوٹ” کے ایک ایپی سوڈ میں نظر آئے۔

شو کے دوران فہد مصطفی نے شارٹس پہن رکھی تھیں، جس پر ان کا یہ انداز اور فیشن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ مختلف نیٹیزنز نے ان کے لباس کے انتخاب پر ملا جلا ردِعمل دیا اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

اداکار نے پروگرام کے دوران اپنے اندازِ لباس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق لباس پہنتے ہیں اور انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے فیشن کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

تاہم اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انٹرویو یا سنجیدہ گفتگو کے دوران مناسب لباس اور آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔ بعض صارفین نے اسے “غیر مناسب” قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے ذاتی آزادی اور پسند قرار دیا۔
ردعمل کا سکرین شارٹ یہ ہیں

ایک صارف نے لکھا کہ “ہر جگہ کا ایک ڈریس کوڈ ہوتا ہے، خاص طور پر جب آپ ایک انٹرویو میں ہوں۔” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ “آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ بنیادی آداب کو نظر انداز کر دیا جائے۔”

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے اور صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:منشیات فروش پنکی کیس میں نیا موڑ ، پنجاب پولیس کے سابق افسر سے شادی کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں