Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سیگریٹ اسکینڈل کے سرغنہ اے سی ایکسائز بھمبر چوہدری اظہر کے ڈی سی بننے پر دفتر میں استقبال

اسلام آباد (اوصاف نیوز)بھمبر میں سیگریٹ فیکٹریوں کو کھلی چھوٹ دینے اور غیر قانونی فیکٹریاں قائم کروانے کے لیے کھلی چھوٹ دینے والے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے اے سی چوہدری اظہر کا سلیکشن بورڈ کرکے گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیکر ڈپٹی کمشنر پرمووٹ کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ایکسائز سرکل میرپور کا چارج دینے کی تیاریاں شروع –

سابق دور حکومت میں متنازعہ ہونے کے باعث اہم پوسٹنگ سے دور رہنے والے افسر نے موجودہ حکومت کے آتے ہی پی پی کے چند راہنماؤں سے مبینہ ساز باز کرکے اے سی ایکسائز سرکل کا چارج حاصل کیا اور کئی بند سیگریٹ ساز صنعتوں کو چلوا دیا اور مبینہ طور پر بھمبر میں کئی غیر قانونی سئگریٹ فیکٹریاں بھی منظر عام آئیں

جس سے ریاستی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان دئیے جانے کی اطلاعات بھی منظر عام پر آئیں مگر کسی اتھارٹی نے منظور نظر ہونے کے باعث متعلقہ افسر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا اب گزشتہ روز چوہدری اظہر نامی اے سی کو ڈی سی ترقیات کردیا گیا جس کے بعد اسکو ایکسائز سرکل میرپور کا چارج دینے کی تیاریاں شروع ہیں ایک طرف حکومت کا سالانہ 85ارب ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ ہے تو دوسری طرف ایسے افسران کی تعیناتی سے جہاں ٹیکس ٹارگٹ متاثر ہوگا وہیں محکمہ کی ساکھ۔ بھی بری طرح متاثر ہوگی
مزید پڑھیں:اسپین اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ،ڈیجیٹل میڈیا کے نئے دور پر مشاورت کیلئے وزیرِ مملکت فہد ہارون اور سفیر کارلوس آراغون کی اہم ملاقات

یہ بھی پڑھیں