Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

مناسک حج کا آغاز، عازمینِ حج کی منیٰ روانگی شروع

مناسک حج

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق عازمین کی منیٰ روانگی کا سلسلہ آج دوپہر تک جاری رہے گا جبکہ حجاج کرام پیر اور منگل کی درمیانی شب منیٰ میں قیام کریں گے۔

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران منگل 9 ذی الحج کو عازمین منیٰ سے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی، ٹریفک اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال حج کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی زیادہ رہے گا۔ حکام نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل کریں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں اکثریت فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچی۔

شدید گرمی کے پیش نظر مقدس مقامات پر سایہ دار مقامات، مسٹ فین، ٹھنڈے پانی اور طبی مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں