Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

چاچا کرکٹ سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر ”چاچا کرکٹ“ نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل اگلے ہفتے لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے میچ اپنے ملک میں آخری بار اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

چاچا کرکٹ نے پہلی بار 1968-69 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ دیکھا۔

بعد ازاں وہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے مستقل حمایتی کے طور پر مشہور ہوئے۔ سبز لباس اور ٹوپی ان کی پہچان بن گئی جبکہ 1999 کے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے کے بعد انہیں بین الاقوامی شہرت ملی۔

عبدالجلیل نے کہا کہ اب وہ سیالکوٹ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور میوزیم قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی کرکٹ سے متعلق یادگاریں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 500 میچوں میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کا ہدف پورا کر لیا ہے۔ چاچا کرکٹ نے پاکستان کی کئی تاریخی فتوحات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جن میں 1986 میں جاوید میانداد کا آخری گیند پر چھکا اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی شامل ہے۔

تاہم وہ حالیہ برسوں میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے مایوس بھی نظر آئے لیکن پھر بھی امید ہے کہ پاکستان ٹیم کامیابی کی راہ پر واپس آئے گی۔
مزید پڑھیں‌:خواجہ آصف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش،جانیے تفصیلات

یہ بھی پڑھیں