Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ائیر ٹریول کرنے والوں کیلئے اہم اطلاع سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر تکنیکی وجوہات کے باعث 9 پروازیں منسوخ اور سات گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔

فلائی دبئی کی دبئی سے لاہور جانے والی فلائٹ ایف زیڈ 359، لاہور سے دبئی جانے والی فلائی دبئی کی فلائٹ ایف زیڈ 360، لاہور سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی فلائٹ پی اے 416 اور لاہور سے مشہد جانے والی فلائٹ ڈبلیو55110 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

سعودی ایئر کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز ایس وی 732، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 733 اور جدہ سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 717 بھی منسوخ کی گئی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141 اور لاہور سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 142 بھی منسوخ کر دی گئی۔
مزید پڑھیں‌:چاچا کرکٹ سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں