نئی دہلی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی فلمساز و اداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد اور فلمساز مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے دوسری شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا۔
پوجا بھٹ نے یوٹیوب چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والد مہیش بھٹ کی سونی رازدان کے ساتھ دوسری شادی کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے سونی رازدان سے شادی کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
پوجا بھٹ نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ زندگی میں ایک باپ کا ہونا بہتر ہے جو سب کے سامنے جس عورت سے پیار کرتا ہے اس کا ہاتھ پکڑے یا ایسا باپ جس کے گھر سے باہر 200 طرح کے خفیہ تعلقات ہوں؟
اس نے انکشاف کیا کہ اگرچہ میرے والد نے سونی رازدان کے ساتھ ایک نیا خاندان شروع کیا، لیکن وہ میری ماں سے کبھی الگ نہیں ہوئے۔ میرے والد نے سونی رازدان سے شادی کرنے کے لیے 1986 میں اسلام قبول کیا تاکہ انھیں میری ماں سے طلاق نہ لینا پڑے۔
پوجا بھٹ نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے والد کے بارے میں ایک بات جانتی ہوں کہ وہ ایک بار آپ کا ہاتھ پکڑ لیں، آپ چاہے کچھ بھی ہوں، وہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں:ائیر ٹریول کرنے والوں کیلئے اہم اطلاع سامنے آگئی