Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نورا فتحی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

نورا فتحی کی نئی وائرل ویڈیو

مراکش (اے بی این نیوز) مراکش میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی کی نئی ویڈیو عید الاضحیٰ پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

نورا فتحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں عید کے موقع پر روایتی سنہری کڑھائی والا کفتان پہن کر بہت خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ کو میرا عید کا لباس پسند آیا؟

یہ ویڈیو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نورا فتحی نہ صرف پاکستان یا بھارت بلکہ شمالی افریقہ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی کافی مقبول ہیں اور اس وقت ان کے انسٹاگرام پر 46.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں‌:شوبز انڈسٹری میں تہلکہ،مہیش بھٹ کے حوالے سے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں