Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

انگلش پریمیئر لیگ،اہم ٹیم کا منیجر فارغ

انگلش پریمیئر لیگ،ٹیم منیجر آرنے سلاٹ کر فارغ کر دیا گیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ کی سابق چیمپئن لیور پول نے پریمیئر لیگ ٹائٹل کے انتہائی مایوس کن دفاع کے بعد آرنے سلاٹ کو برطرف کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بورن ماؤتھ چھوڑنے والے کوچ اینڈونی ایرولا اب ان کے جانشین بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

مرسی سائیڈ کلب نے سیزن کے آخری دن برینٹ فورڈ کے خلاف 1-1 سے ڈرا کے ساتھ بمشکل چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کیا اور 47 سالہ آرنے سلیٹ کو اینفیلڈ میں سیزن کے اختتام کے جائزے کے بعد اس ناکامی کی قیمت چکانی پڑی۔

ڈچ کوچ نے حیرت انگیز طور پر لیورپول کو گزشتہ سیزن میں جورجین کلوپ سے عہدہ سنبھالنے کے بعد پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنا دیا۔ لیکن اس بار ٹیم کی ٹائٹل کے دفاع کی مہم کافی مایوس کن رہی اور پانچویں نمبر پر ختم ہوئی جس کے بعد کلب کی بااثر شخصیات نے نیا رخ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

کلب نے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فیصلہ کلب کے لیے انتہائی مشکل تھا۔

کلب نے مزید کہا کہ اپنے مختصر دور میں لیورپول کے لیے آرنے کی خدمات “ناقابل یقین حد تک اہم، بامعنی اور سب سے بڑھ کر کامیاب” تھیں، جسے ہم اور ہمارے مداح دونوں نے بہت سراہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایئر ٹریول کیلئے بڑی خوشخبری، جیٹ فیول سستا ہو گیا

یہ بھی پڑھیں