
اسلام آباد: پن بجلی کی پیداوار میں کمی، رات کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث لوڈ مینجمنٹ میں اضافہ کرنا پڑا۔
