پشاور(ویب ڈیسک ) پشاور میں معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی،نجی ٹی وی کے مطابق افسوس ناک واقعہ پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ اور 2 بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم بنا دی گئی۔


