آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر تھا۔
مزید پڑھیں : آ ج22مارچ بروز جمعہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گولڈ ریٹس میں اضافہ یا کمی ؟ دیکھیں خبر
اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کی کمی سے 65 ہزار 323 پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 65,417 پوائنٹس پر بند ہوا۔



