اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے تنخواہ دار طبقے پرلگائے جانے والے بھاری ٹیکس کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ تنخواہ دار طبقے پہ بوجھ کا اندازہ لگائیں ، باقی طبقات کیا کر رہے ہیں ملک د یوالیہ نہ ہو تو پھر کیا ہو،جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ ٹیکس چور بجلی ،چور گیس چور ملک کے دشمن ہیں ان چوروں نےہمیں IMFکے آگے سجدہ ریزہو نے مجبور کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اینکر تابش ہاشمی کی بیٹی کی سکول سے کیا شکایتیں آتی ہیں ؟
انکی چوریوں کا بوجھ ملک کے غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔ یہ چور معاشی دہشت گردہیں۔ لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔ انکے مقدمے دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔



