اسلام آباد(زبیر قصوری) باخبر ذرائع کیمطابق پاکستان میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنی ٹیلی نار کو یو فون کی طرف سے خریدنے کے اعلان کے بعد سی سی پی پاکستان 30 مارچ تک ٹیلی نار کے فروخت کے عمل کی تصدیق کرنے جا رہا ہے۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یو فون اور ٹیلی نار پاکستان کی طرف سے تمام تر کاغذی کاروائی مکمل کر دی گئی ہے۔ اور 30 مارچ 2024 تک اس عمل کو مکمل کر دیا جائے گا جس کے بعد یو فون انتظامیہ ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کا باضابطہ طور پر خرید لے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یو فون کی طرف سے ٹیلی نار کے خریدنے کے عمل کے حوالے سے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں نظر ارہی ہےاور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دونوں کمپنیوں کو ایک ہونے سے صارفین کو کوئی مشکلات تو پیدا نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے پیکیج لانے کا فیصلہ
ذرائع مزید بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیلی نار پاکستان میں اپنے صارفین رکھنے والی تیسری بڑی کمپنی ہے جس کے چار کروڑ 40 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جبکہ یو فون کمپنی کے ڈھائی کروڑ سے زائد صارفین پاکستان میں موجود ہیں اور جب یوفون ٹیلی نار کو خریدنے کے عمل مکمل کر لے گی تو ان دونوں کمپنیوں کے سات کروڑ سے زائد صارفین ہو جائیں گے۔
واضح رہے یوفون پی ٹی سی ایل گروپ پاکستانی کمپنی ہے جس میں متحدہ امارات کی کمپنی احتیصلات نے 26 فیصد شیئرز انتظامی امور کے ساتھ لیے ہوئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 12 فروری 2016 میں پہلے بھی سی سی پی پاکستان نے جیز موبائل فون کی طرف وارد موبائل فون خریدنے کے عمل کو مکمل کرنے کی اجازت دی تھی رابطہ کرنے پر یو فون کے ایک سینئر عہدے دار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیلی نور کو خریدنے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر تمام تر قانونی کاروائی مکمل ہونے کے امکانات ہیں ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یوفون اور ٹیلی نارکہ مشترکہ اثاثے اور امدنی ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

