Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

میٹرک اور انٹر کے طلبہ و طالبات کے لیےبہت بڑی خبر،دیکھیں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے نتائج کا انتظار کرنے والے طلبہ کے لیے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل سال اول اور تیسرے سال میں داخلے کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے نتائج سے قبل سرکاری کالجز میں داخلے کھولے جا رہے ہیں۔

 مزیزد پڑھیں :  پراپرٹیز پر بھاری ٹیکس عائد، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا

نوٹیفکیشن میں ڈی پی آئی کالجز نے فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر ایجوکیشن کالجز میں داخلوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے سال میں داخلہ کلاس نہم کے نتائج کی بنیاد پر اور تیسرے سال میں داخلہ پہلے سال کے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں