Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

جائیداد کا تنازع، پشاور میں 4 افراد قتل

پشاور(ویب ڈیسک )پشاور میں تھانہ متھرا کی حدود گڑھی صدو میں رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، جائیداد کا تنازع پر رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے۔
مزیدپڑھیں :ایشوریا رائے کی شویتا اور جیا بچن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ویڈیو وائرل
فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے بلال ولد اختر، جبکہ دوسرے فریق سے سید ولی خان ، اجمل اور انعام جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ فریق اول بلال کی خالہ زخمی ہوئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی ورسک زاہد عالم خان، ایس ایچ او متھرا اور دیگر تفتیشی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں