Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ٹی سی ایل نے پاکستان کا پہلا ایکسپیرئینس لاؤنج متعارف کروا دیا،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے نمبر1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے پاکستان میں اپنا پہلا ایکسپیرئینس لاؤنج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں صارفین ٹی سی ایل کی مصنوعات کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

ا یکسپیرئینس لاؤنج جدید ٹیکنالوجی اورتفریحی تجربات متعارف کرانے کیلئے ٹی سی ایل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

 مزید پڑھیں:  اینڈرائیڈ فونز پر نیا وائرس،صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف کیسپرسکی کی تشویشناک رپورٹ

ٹی سی ایل ا یکسپیرئینس لاؤنج روایتی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے برعکس ایک منفرد اور خصوصی ماحول فراہم کرتا ہے جہاں صارفین کیلئے شاندار آڈیو ویژول ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین گیمنگ زون بھی بنایا گیا ٍہے تاکہ صارفین ٹی سی ایل کی مصنوعات کو استعمال کرسکیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی نے کہا کہ ٹی سی ایل ایکسپریئنس لاؤنج کا آغاز پاکستان میں انٹر ٹینمنٹ کے تجربے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹی سی ایل کی مصنوعات شاندار ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ساتھ بناتی ہے تاکہ صارفین عالمی معیار کے تجربے سے مستفید ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں