Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرایا، طیارے میں موجود تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ پی ائی اے حکام کے مطابق اگلی پروازسے مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔
مزیدپڑھیں:میں الیکشن ہارا تو شاید ملک ہی نہ رہے، ٹرمپ کی تازہ بڑھک
پرواز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بحفاطت اسلام آباد اتار لیا گیا، پرواز کو جزوی نقصان پہنچا جس کے بعد متبادل طیارے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے نے حکام نے مزید بتایا کہ تمام مسافروں کو اگلی پرواز ساڑھے 12 بجے لے کر کوئٹہ روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں