Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

چینی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر دیا

چین کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، BYD پاکستان میں مقامی طور پر اپنی ای وی تیار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی (BYD) نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے ملک چین نے پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے اپنے مقامی پارٹنر کے ساتھ سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

BYD ٹیسلا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2023 میں دنیا کی سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بنائے گی۔

 مزید پڑھیں:  چین کی ٹیسلا ای وی حریف کمپنی نے باضابطہ طور پر پاکستان میں قدم رکھ لیا

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ہوا کے لیے زیادہ توانائی کے موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

یہ اقدام گرین مصنوعات کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنائے گا اور ساتھ ہی پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

BYD پاکستان میں مقامی طور پر اپنی ای وی پروڈکشن تیار کرے گا، جو پاکستان کو رائٹ ہینڈ ڈرائیو (RHD) گاڑیاں برآمد کرنے کے قابل بنائے گا۔

BYD کی پاکستان میں سرمایہ کاری، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ایک بڑا ثبوت ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور معروف غیر ملکی کمپنیوں کے اعتماد میں اضافہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں