کوٹلی(ویبڈیسک) آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے علاقے تتہ پانی میں افطار پارٹی میں شربت پینے سے 20 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں :میزان بینک کے صارفین کے لیے خوشخبری ، ہنڈا سی جی 125 آسان اقساط پر حاصل کریں
نجی ٹی وی کے مطابق تتہ پانی میں شربت پینے سے 20 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔
متاثرہ افراد کو تتہ پانی کے قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افطاری پارٹی تتہ پانی کے نواحی علاقے لہڑی میں تھی اور متاثرہ افراد میں میزبان کے اہل خانہ کے علاوہ مہمان بھی شامل ہیں۔

