Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی 2 درجن سے زائد شہادتیں موصول

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی 2 درجن سے زائد شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی آفس کوہسار بلاک میں جاری ہے جسکی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین جلاس میں شریک ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پورے ملک سے براہ راست کالز موصول ہو رہی ہیں۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

شہریوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی واٹس ایپ کر دی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔کمیٹی اجلاس کے بعد چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی

یہ بھی پڑھیں