Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ، آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں امریکی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کیخلاف ایف آئی آردرج کر لی ۔یہ ایف آئی آر 10 اپریل کو غیر ملکی خاتون کی شکایت پر گڈاپ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے سپر ہائی وے سے آن لائن ٹیکسی بک کی۔ ڈرائیور نے اسے گن پوائنٹ پر ہراساں کرنا شروع کر دیاجس پر میں نے چیخنا شروع کر دیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور ہراساں کرنا جاری رکھا،‘‘پولیس نے اردو زبان میں کیس کی رپورٹ کی، جسے میں سمجھ نہیں سکتی،

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

خاتون کا کہنا تھا کہ گڈاپ کے ایس ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے پاس ڈرائیور کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں