اسلام آباد(نیوزڈیسک)حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی ، پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں کے انتخابی نتائج پھر چیلنج کردیئے،پی ٹی آئی نےنتائج کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حالیہ الیکشن کے دوران انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: عامر تانبا کے قتل کی کڑیاں بھارت سے ملتی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
،این اے46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے کامیاب قرار دئیے گئے ن لیگی ایم این ایز کو ڈینوٹیفائی کرنے کی استدعا کی ہے۔




