اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی رہنما پیپلز پارٹی سے بات کریں گے اور انہیں ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے منقسم رائے ہے۔
مزید پڑھیں: زہر کا خدشہ،بشریٰ بی بی کی میڈیکل چیک اپ کے لیے درخواست دائر
اس حوالے سے اشارے مل چکے ہیں تاہم جب باضابطہ بات ہوگی تو پارٹی کے اندر مشاورت کی جائے گی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ پہلے پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب دوبارہ مدعو کرنے کے بعد مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ اب پیپلز پارٹی کو موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے پوری قوت سے منانے کی کوشش کرے گی۔


