اسلام آباد: ملک میں نئی حکومت کے پہلے مہینے میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 48 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 27.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2023 میں 18.5 ملین ڈالر تھا۔
فواد چوہدری کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج ،پولیس نے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری اور گزشتہ سال فروری اور مئی میں بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا تاہم نگراں حکومت نے بھارت میں تجارتی افسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔
حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت دی تھی۔

