کراچی: سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔
ترجمان کے مطابق متوقع وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نئے وزرا سے حلف لیں گے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ بند ہونے سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
ذرائع کے مطابق تقریب میں سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق متوقع وزراء میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی رحمان، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔

