Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار، ٹوئٹر پر 17سیاسی ٹرینڈز حساس قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ہوا ہے، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سوشل میڈیا پر 3 ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ میں ٹوئٹر پر چلنے والے17سیاسی ٹرینڈ حساس قرار دیے گئے، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔
مزیدپڑھیں :بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں انہیں ستمبر اکتوبر تک قید رکھنے کا منصوبہ ہے، علیمہ خان
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بےجا تنقید کی گئی، قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں