اسلام آباد(اے بی این نیوز )خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف منتخب رکن ہیں ان کی حقیقت مسلمہ ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز کو قائدن لیگ کی سپورٹ حاصل ہے،،نوازشریف کی رہنمائی مریم نوازاورشہبازشریف کوحاصل ہے،ہم مخلوط حکومت کاحصہ ہیں کسی جماعت کواکثریت نہیں ملی،اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق کےذریعے چل رہی ہیں،ہم اپنے منشورپرپوری طرح عمل نہیں کرپارہے،
مزیدپڑھیں :ہم جدوجہدکےذریعےدوبارہ اقتدارمیں آئیں گے،عمرایوب
مخلوط حکومت کاحصہ ہوتےہوئےمشاورت سےچلناپڑتاہے،پارٹی نےآگےبڑھناہےاورغلطیوں سےسیکھنابھی ہے،پاکستان کےعوام صرف ٹی وی یااخباردیکھ کرفیصلےنہیں کرتے،موجودہ دورکےتقاضوں سے ہم آہنگ ہونےکی ضرورت ہے،،مسلم لیگ ن نئےجذبےکےعوام کی خدمت کررہی ہے،قانون کےمطابق سب کودیکھاجارہا ہے،نیب کاسب سےبڑاپلان بانی پی ٹی آئی کےدورمیں دیکھاگیا،مسلم لیگ ن کی ساری لیڈرشپ کوپابندسلاسل کیاگیا،حمزہ شہباز22ماہ بغیرکسی ثبوت کےجیل میں رہے،ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون سب کیلئےایک جیساہو۔



