Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ملک میں اس وقت جعل سازی کانظام چل رہا ہے،شوکت بسرا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)رہنماتحریک انصاف شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جعل سازی کانظام چل رہا ہے،عوام نےان لوگوں کوووٹ ہی نہیں ڈالاجواسمبلیوں‌میں‌بیٹھے ہیں،حکومت کوعوام کےمسائل سےکوئی سروکارنہیں،اسی طرح نظام چلاناتھاتوالیکشن کرانےکاکیافائدہ ہوا،حکومت عوام کےووٹ کےذریعےاقتدارمیں آتی ہے،ملکی معیشت اس وقت زبوں حالی کاشکارہے،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے.

انہوں نے کہا کہ حکومت نےجوقرضے لیے ان کاسوداتارنےکیلئےبھی قرضہ لیاجارہا ہے،میاں جاویدلطیف نےالیکشن کےحوالےسےسنگین الزامات لگائے.

پروگرام مٰیں شریک رہنماپیپلزپارٹی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ شوکت بسراکوبنانےوالےآصف علی زرداری تھے،انسان کواپنےمحسن کوہمیشہ یادرکھناچاہیے.

انہوں‌نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری کےدورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،پیپلزپارٹی نےہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئےکام کیا،پیپلزپارٹی کےورکرزنےہمیشہ عدالتوں کاسامناکیا،ہم نےکبھی فوجی تنصیبات پرحملےنہیں کیے،جمہوریت پریقین رکھنےوالی جماعت بات چیت پریقین رکھتی ہے،ملک کوچلانےکیلئےمفاہمت بہت ضروری ہے،پیپلزپارٹی کابینہ کاحصہ نہیں،حکومت کوسپورٹ ضرور کررہےہیں.

اس موقع پر بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں،راناثنااللہ کےبیان کوصحیح طرح سےسمجھنےکی ضرورت ہے،ہرسیاسی جماعت کا اپنانقطہ نظرہوتاہے،ہرسیاسی جماعت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں.

انہوں‌نے کہاکہ ہم نےماضی میں معیشت کوٹھیک کرکےبھی دکھایا ہے،ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے حالات بہترہوں گے،ایک سیاسی جماعت نہیں چاہتی ملکی معیشت بہترہو،سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل بیٹھ کرریفارمزکرنی ہوں گی،تمام جماعتوں کودعوت دیتےہیں آئیں ملک کیلئےاکٹھابیٹھ کرفیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں