چکوال/گجرات(ویب ڈیسک)قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کی 12 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 22چکوال سے مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے فلک شیر اعوان 39230ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کےنثار احمد 32840ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 32گجرات کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 32 گجرات سے مسلم لیگ ق کے چوہدری موسیٰ الہی 63536 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
لاہور کے دو حلقوں میں ن لیگ آگے، ایک میں آئی پی پی کو سبقت حاصل ہے، بھکر، شیخوپورہ، وزیر آباد، چکوال، ڈیرہ غازی خان، ظفروال میں بھی مسلم لیگ نواز کا پہلا نمبر، رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی امیدوار آگے ہے۔
بلوچستان اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے،خضدار سے بی این پی مینگل آگے، لسبیلہ میں مسلم لیگ نواز کا پہلا نمبر، قلعہ عبداللہ میں پی کے میپ کے امیدوار کو سبقت حاصل ہے۔
مزیدپڑھیں :پی پی 32 گجرات کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا
خیبر پختون خوا اسمبلی کی 2نشستوں پربھی ضمنی الیکشن ہوئے۔
پی کے91کوہاٹ 2کے146پولنگ اسٹیشن کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا،سنی اتحاد کونسل کےداؤد شاہ20883ووٹ لیکر آگے ہیں ،آزاد امیدوار امتیاز شاہد قریشی 9981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خالی نشستوں پر مسلم لیگ ن کو سبقت حاصل ہے۔این اے ایک سو بتیس قصور سے ملک رشید آگے ہیں۔
بلاول بھٹو کی چھوڑی نشست پر پیپلز پارٹی کو فیصلہ کن سبقت حاصل ہے، این اے ایک سو چھیانوے قمبر شہداد کوٹ سے خورشید جونیجو کو اٹھاون ہزار سے زائد کی لیڈ حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ نشست پر بھی مسلم لیگ ن آگے ہے، این اے ایک سو انیس لاہور سے علی پرویز کا پہلا نمبر، سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق پیچھے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کو بھی سبقت ہے، این اے چوالیس ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی امیدوار کا دوسرا نمبر ہے، نشست علی امین گنڈا پور نے خالی کی تھی۔
ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہی، علی پور، ظفر وال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔


