اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت کی توثیق کر دی۔
عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کر لی۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کے ساتھ اسحاق ڈار کا چین جانا میری سمجھ سے باہر ہے، محمد زبیر
وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے روز ضمانت کر دی گئی تھی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت منسوخ کر کے انہیں ایڈمرل قرار دیا گیا تھا، پولیس افسر کو اس کیس میں مدعی بنایا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کی توثیق کر دی۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف 2014 میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


