اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1 ارب 940 ملین ڈالر کے مقابلے میں 17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ جاری
وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے، جبکہ مارچ 2023 میں آئی ٹی کی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔




