Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان: دوسرے روز کی مصروفیات کیا رہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستانی دورے کے دوسرے روز لاہورپہنچ گئے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کااستقبال کیا۔ ایرانی صدر ایئر پورٹ سے مزار اقبالؒ پہنچے۔ جہاں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے شاعر مشرق کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ایرانی صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مزیدپڑھیں :سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے کے درمیان زمین کا تنازع حل، اپیل واپس لے لی
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع، صوبائی وزراء سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں