Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایران کے صدر کے دورے کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری

ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد پاک ایران مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستان ایران مشترکہ اعلامیہ 28 نکات پر مشتمل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 مزید پڑھیں : ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن ،ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کےنام خط

مشترکہ اعلامیےمیں کہا گیا کہ صدر رئیسی نے وزیراعظم سے وفود کی سطح پر بات چیت کی، فریقین نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ہمسایہ مسلم ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کے ذریعے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں