Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے موبائل کو حوالات بنا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس وین میں ملزمان پر تشدد کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیکر اختیارات سے تجاوز پر اے ایس آئی محمد فاروق کو معطل کردیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 سے موبائل چھیننے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان پر پولیس وین میں تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔

پولیس اہلکاروں نے گرفتار چوروں کو تھانے لے جانے کی بجائے پولیس وین میں ہی تفتیش شروع کردی، اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز پر اے ایس آئی محمد فاروق کو معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں